ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 5, 2025 10:07 AM | Shah - J&K Meeting

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل نئی دلّی میں،  جموں و کشمیر میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں داخلی امور کے سیکریٹری گووِند موہن، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دوی ویدی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

پچھلے مہینے منعقدہ میٹنگ کے تناظر میں، وزیر داخلہ نے سبھی سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کریں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملکر کام کریں۔

انہوں نے علاقے پر غلبہ حاصل کرنے کے منصوبے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے منصوبے پر، مشن کے طریقے سے عمل کرنے پر زور دیا۔

اِس میٹنگ میں جناب شاہ نے، دہشت گردانہ واقعات، دراندازی اور دہشت گرد تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں خاطر خواہ کمی لانے کی، حفاظتی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں