مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کَل شام چھتیس گڑھ کے اپنے دورے میں بَستر ضلعے کے ڈویژنل صدر مقام جگدَل پور میں خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں اور ان کے اہلِ خاندان کے ساتھ گفتگو کی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ سرکار نکسلیوں کے تشدد سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ساتھ خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں کی بہبود کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C Vikalp Shukla
جناب امت شاہ چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے دوسرے دن آج جگدَل پور میں اَمر واٹیکا کے مقام پر اُن سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے جو نکسلیوں کے حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔ وہ شہید جوانوں کے ارکانِ خاندان سے بھی ملیں گے۔ اِس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ آج شام چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کریں گے، جس میں نکسلیوں کے خلاف کارروائی اور ماؤنوازوں سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔x
رائے پور سے وکلپ شکلا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں شمیم عرفان