مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ راجیہ سبھا میں ڈاکٹر امبیڈکر کے بارے میں اُن کی تقریر کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ نئی دلّی میں کل شام پارٹی کوارٹرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے اس کے لیے کانگریس کی مذمت کی اور کہا کہ کانگریس بی آر امبیڈکر کی مخالف ہے اور وہ ریزرویشن اور آئین کے بھی خلاف ہے۔
اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے اِس بیان کے خلاف کانگریس کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امت شاہ نے بھارتی آئین کے معمار کی توہین کرنے کی کانگریس کی سیاہ تاریخ کو بے نقاب کیا ہے۔
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پر جناب شاہ کے بیان کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کامپلیکس میں احتجاج کیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس صدر مَلک ارجن کھڑگے نے کہا کہ جناب شاہ نے اپنے ریمارکس کے ذریعے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کی ہے۔×