ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2024 2:42 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے فوجداری قوانین کے تحت تیزی کے ساتھ مقدمے کی کارروائی اور یقینی انصاف کا یقین دلایا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئے فوجداری قوانین کے تحت تیزی کے ساتھ مقدمے کی کارروائی اور یقینی انصاف کا یقین دلایا ہے۔ جناب امت شاہ نے آج نئی دلّی میں نئے فوجداری قوانین کے معاملے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انھوں نے کہا کہ اِن قوانین سے ملک میں فوجداری انصاف کا سب سے جدید نظام نافذ ہوجائے گا۔ جناب  امت شاہ نے کہا کہ فوجداری نظامِ انصاف اب پوری طرح سودیشی ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے صرف پولیس کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا تھا لیکن اب متاثرین اور شکایت کرنے والوں کے حقوق کا بھی دفاع کیا جائے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں