ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 4:28 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلّی میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی سے متعلق علاقائی کانفرنس کی صدارت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ سال 2024 میں 16 ہزار 900 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں، جو آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی مقدار ہے۔ آج نئی دلّی میں منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی سے متعلق ایک علاقائی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے اجاگر کیا کہ تقریباً 24 لاکھ کلوگرام منشیات ضبط کی گئی ہیں، جبکہ 56 ہزار 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی منشیات کو پچھلے 10 سال میں ضائع کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران، وزیر داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے 15 دن میں منشیات ضائع کرنے کی مہم اور MANAS-2 کے ہیلپ لائن نمبر کا آغاز کیا۔ منشیات کو ضائع کرنے کی آج شروع ہوئی مہم اس مہینے کی 25 تاریخ تک جاری رہے گی۔
مہم کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ اس مہم سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف عوام کو ایک سخت پیغام پہنچے گا۔ انہوں نے MANAS ہیلپ لائن کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی ریاستوں سے اپیل کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں