ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 3:50 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلّی میں بھارت پول کا آغاز کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بھارت کی بین الاقوامی تفتیش کو نئے دور میں لے جائے گا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلی میں مرکزی جانچ بیورو کے ذریعہ تیار کردہ بھارت پول پورٹل کی شروعات کی۔ بھارت پول پورٹل کا مقصد ریڈکارنر نوٹسوں اور دیگر انٹرپول نوٹس سمیت انٹرپول کی بین الاقوامی سبھی درخواستوں کو   ہم آہنگ کرنا ہے۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارت پول بین الاقوامی جانچ کو ایک نئے دور میں لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب جانچ ایجنسیاں مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرپول کے رابطے میں رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ، اسلحہ کی اسمگلنگ، دہشت گردی سے متعلق جرائم اور لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا جیسے معاملات کو حل کرنے میں یہ پورٹل مدد کرے گا۔

اِس موقع پر جناب امت شاہ نے سی بی آئی کے اُن 35 افسران اور حکام کو پولیس میڈلز عطا کیے جن کے ناموں کا صدر جمہوریہ کے پولیس میڈلز اور بہترین جانچ کے لیے  وزیر داخلہ کے میڈلز کا اعلان کیا گیا تھا۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بھارت پول پورٹل قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی حقیقی طور پر اطلاعات حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ پورٹل سبھی شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موڈرن سسٹمز کا استعمال کرکے ایسے مجرموں کو واپس لانا آسان ہوجائے گا جو بھارت میں جرم کرکے ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ بھارت پول پورٹل 195 ملکوں کے انٹرپول نیٹ ورک کے ساتھ تحقیقاتی ایجنسی اور پولیس کے درمیان تال میل پیدا کرکے جرائم کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں