مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کے شہر سلی گڑی کے رانی ڈانگا علاقے میں آج Sashastar سیما بل SSB کے اکسٹھویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کی۔ انھوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کیا۔ SSB کے ڈائریکٹر جنرل امرت موہن پرساد بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔مرکزی وزیر نے عملے کے سبھی افراد اور اُن کے کنبوں کو بھی نیک خواہشات پیش کیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ SSB انڈیا نے اپنی قربانیوں اور شجاعت سے، قومی سلامتی اور عوامی خدمات کو عروج پر پہنچایا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ SSB کے بہادر سپاہیوں کی کوششیں جو انہوں نے سرحدی علاقوں میں جرائم اور غیرقانونی دراندازی کو روکنے کیلئے، سرحدی سلامتی اور نگرانی کیلئے کیں، قابل تحسین ہیں۔X
Site Admin | December 20, 2024 2:21 PM