ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 9:43 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عدالتی مداخلت کی گنجائش اسکوپ کو کم سے کم کرنے کیلئے قانون کا مسودہ تیار کرنے میں قانون میں وضاحت کی اہمیت پر زور دیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عدالتی مداخلت کی گنجائش اسکوپ کو کم سے کم کرنے کیلئے قانون کا مسودہ تیار کرنے میں قانون میں وضاحت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔گاندھی نگر میں قانون کا مسودہ تیار کرنے سے متعلق ایک ورکشاپ میں گجرات اسمبلی کے قانون ساز ارکان سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مسودّے میں جتنا زیادہ ابہام ہوگا، عدالتی مداخلت کی گنجائش اُتنی ہی زیادہ ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ واضح اور خامیوں سے پاک قانون سے نہ صرف یہ کہ اِس کے نفاذ میں بلکہ جمہوری نظام کی کایا پلٹ میں بھی مدد ملتی ہے۔ انھوں نے ایوان کے ممبروں پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ وہ قانون کا مسودہ مرتب کرنے میں تربیت حاصل کریں تاکہ مستقبل کے اس قانون کی منطق اور اس کے قابل ہونے کی نوعیت میں اضافہ ہو۔
اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری بھی موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں