August 24, 2024 9:52 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ مارچ 2026 تک ملک سے نسلی مسئلے کا خاتمہ ہوجائے گا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ماؤنوازوں کے خلاف لڑائی، اپنے آخری مرحلے میں پہنچ رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف فیصلہ کن اور ٹھوس مہم چلائی جائے۔
چھتیس گڑھ کے اپنے دورے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے یقین دلایا کہ مارچ 2026 تک ملک سے نسلی مسئلے کا پوری طرح خاتمہ ہوجائے گا۔ جناب امت شاہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ چھتیس گڑھ سرکار، خود سپردگی کرنے والے ماؤنوازوں کیلئے جلد ہی ایک نئی پالیسی شروع کرے گی۔
وزیر داخلہ نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں امن و قانون قائم رکھنے اور اِن خطوں میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے مرکزی سرکار کے عہد کو دوہرایا۔
اِس سے پہلے وزیر داخلہ نے رائے پور میں ماؤنوازوں کی سرگرمیوں سے متاثرہ ریاستوں کیلئے بین ریاستی تال میل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔
اِس میں چھتیس گڑھ سمیت سات ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور ڈائریکٹر جنرل پولیس صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما بھی موجود تھے۔
چھتیس گڑھ جھارکھنڈ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور مہاراشٹر کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس صاحبان کے ساتھ ساتھ مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اِس میٹنگ میں شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں