September 20, 2024 9:39 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دیا ہے کہ سرکار نے مارچ 2026 سے پہلے ملک سے نکسلزم کے تصور اور اسے جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دیا ہے کہ سرکار نے مارچ 2026 سے پہلے ملک سے نکسلزم کے تصور اور اسے جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناب شاہ نے آج نئی دلّی میں اپنے رہائش گاہ پر چھتیس گڑھ کے نکسل سے متاثرہ تقریباً 55 متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ مرکز بَستر کے چار اضلاع کو چھوڑ کر پورے ملک میں نکسلزم کو ختم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ جناب شاہ نے نکسلیوں سے بھی اپیل کی کہ تشدد ترک کردیں، ہتھیار ڈال دیں اور خودسپردگی کردیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر نکسلی تشدد ترک کرنے کی اُن کی اپیل کو نہیں سنیں گے تو سرکار اُن کے خلاف ایک جامع کارروائی جلد شروع کرے گی۔BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جھارکھنڈ میں صاحب گنج ضلع کے Bhognadih سے سنتھال پرگنہ ڈویژن کیلئے پریورتن یاترا مہم شروع کرتے ہوئے ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم کی شروعات کی۔ پولیس لائن گراؤنڈ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ اگر پارٹی ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو 75 سال اور اُس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دس لاکھ روپئے تک کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے الزام بھی لگایا کہ بنگلہ دیشی دراندازوں نے ریاست کے سنتھال خطے کی آبادی کا تناسب بدل دیا ہے۔گریڈیہہ میں ایک دوسری ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے الزام لگایا کہ جھارکھنڈ سرکار ووٹ بینک کی سیاست کیلئے دراندازوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں