مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حفاظتی ایجنسیوں نے چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں ایک آپریشن کے دوران 17 ماؤ نوازوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے بتایا ہے کہ نکسلیوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں آٹومیٹک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل واد کو جڑ سے ختم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ ماؤنوازوں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ ہتھیار اور تشدد کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے، صرف امن اور ترقی سے ہی تبدیلی آسکتی ہے۔×
Site Admin | March 29, 2025 3:18 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ حفاظتی ایجنسیوں نے چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں ایک آپریشن کے دوران سترہ ماؤ نوازوں کو ہلاک کردیا ہے۔
