مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلی میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی اور ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ یہ تین نئے فوجداری قوانین بھارتیہ نیائے سنہیتا، بھارتیہ ناگرِک سرکشا سنہیتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیئم ہیں۔
میٹنگ کے دوران مہاراشٹر میں پولیس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ اور فورنسک سے متعلق نئے ضابطوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں جناب شاہ نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس سے کہا کہ وہ جتنی جلد ممکن ہو ریاست کے سبھی کمشنریٹس میں یہ تین نئے فوجداری قوانین نافذ کریں۔
انہوں نے مہاراشٹر حکومت پر زور دیا کہ وہ نئے فوجداری قوانین کی مناسبت سے استغاثہ نظام سے متعلق مثالی ڈائریکٹوریٹ نظام قائم کرے۔
مہاراشٹر کی DGP رشمی شکلا اور دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ نئے فوجداری قوانین گذشتہ سال یکم جولائی کو ملک بھر میں نافذ کیے گئے ہیں جن کا مقصد بھارت کے قانونی نظام کو شفاف، موثر اور جدید معاشرے کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
Site Admin | February 14, 2025 9:51 PM
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلی میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی اور ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیا
