ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 10:14 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے شِرڈی قصبے میں مقامی اداروں کے انتخابات کیلئے شَنکھ بجایا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے شِرڈی قصبے میں مقامی اداروں کے انتخابات کیلئے شَنکھ بجایا۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہا وِجے کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 2024 میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی اور ریاست کے عوام اور پیاری بہنوں نے اِس کامیابی میں بڑا رول ادا کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، BJP کے نئے مقررہ ایگزیکٹیو صدر رویندر چوان، چھترپتی Udayanraje بھوسلے، BJP جنرل سکریٹری وِنود تاوڑے، BJP کور کمیٹی کے ارکان اور کئی وزراء اِس موقع پر موجود تھے۔

جناب امت شاہ نے ”نیشنلسٹ کانگریس شرد چندر پوار پارٹی“ کے صدر شرد پوار پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے ”شیوسینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی“ کے صدر اُدھو ٹھاکرے پر بھی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے، خاندانی تنازعات کو مسترد کردیا ہے اور یہ بتا دیا ہے کہ اصل شیوسینا اور اصل NCP کون سی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ترقی یافتہ مہاراشٹر کے بغیر ایک ترقی یافتہ بھارت نہیں بن سکتا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں