مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے، خفیہ معلومات حاصل کرنے میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کو دوہرایا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں، دہشت گردوں کو رقوم کی فراہمی پر نظر رکھنا، نشیلی اشیا اور دہشت گردی کے معاملات پر گرفت کو مضبوط کرنا اور دہشت گردی کے پورے ایکو نظام کو تباہ کرنا، نریندر مودی حکومت کی ترجیح ہے۔
کَل نئی دلی میں، جموں و کشمیر کے حفاظتی منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے، سبھی حفاظتی ایجنسیوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ چوکنّا رہیں اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے مربوط انداز میں کام کرتی رہیں۔
وزیر داخلہ نے CRPFکے، موسم سرما کے عملی منصوبے کا جائزہ لیا اور اِس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ علاقوں کے درمیان فوج کی بالادستی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انھوں نے CRPF کو ہدایت دی کہ وہ بھارتی فوج اور J&K پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے۔
وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں سرگرم، خفیہ معلومات کے نظام کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ وہ خفیہ معلومات کے نظام میں اور زیادہ بہتری لانے کے لیے مزید علاقوں کو شامل کریں اور ان میں داخل ہوں۔
اِن میٹنگوں میں مرکزی داخلہ سکریٹری، IB ڈائریکٹر، مرکزی ریزرو پولیس فورس اور سرحدی حفاظتی فورس کے ڈائریکٹرز جنرل نیز دیگر افسران نے شرکت کی۔
یہ میٹنگیں، بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ اعلیٰ سطح کی حال ہی میں منعقدہ میٹنگوں کا حصہ ہیں۔x