مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نئی دلّی میں کَل سرکاری زبان کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات اور چوتھے اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سرکاری زبان کا محکمہ ہندی زبان کے سرکاری زبان بننے کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں یہ کانفرنس منعقد کر رہا ہے۔ ہندی دِوَس کے موقع پر کَل جناب شاہ ”راج بھاشا بھارتی“ رسالے کے ڈائمنڈجوبلی خصوصی شمارے کا اجرا بھی کریں گے اور راج بھاشا گورو اور راج بھاشا کیرتی ایوارڈ پیش کریں گے۔
Site Admin | September 13, 2024 9:32 PM