مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، نئی دلّی میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔ جناب امت شاہ وہاں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سیکورٹی حالات کا جائزہ لیں گے۔
اِس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا شرکت کر رہے ہیں۔ انٹلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر، جموں کشمیر کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس نیز فوج کے اعلیٰ افسر بھی اِس میٹنگ میں موجود ہیں۔ اِن میں فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور فوج کے نامزد سربراہ جنرل اوپیندر دیویدی شامل ہیں۔ x
Site Admin | June 16, 2024 3:24 PM