مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو نئی دلی میں Narco-Coordination Center (NCORD) کی ساتویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ جناب شاہ قومی منشیات ہیلپ لائن MANAS کا آغاز کریں گے اور سرینگر میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو کے ژونل دفتر کا افتتاح کریں گے۔ جناب شاہ NCB کی سالانہ رپورٹ 2023 اور ”نشہ مکت بھارت“ پر ایک تفصیلی رپورٹ بھی جاری کریں گے۔
اِس میٹنگ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف ایجنسیوں کی کوششوں میں تال میل پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو ملک میں منشیات کی غیرقانونی تجارت اور استعمال کی روک تھام میں مصروف ہیں۔
ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر، منشیات کی روک تھام سے متعلق سبھی ایجنسیوں میں تال میل پیدا کرکے اور بڑے پیمانے پر عوامی بیداری میں اضافہ کرکے 2047 تک منشیات سے پاک بھارت کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے گا۔