ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 14, 2025 9:55 AM | Amit Shah

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج شام آسام پہنچیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج شام آسام پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب شاہ کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہاں پہنچنے کے بعد جناب شاہ جور ہاٹ ہوائی اڈّے سے گولہ گھاٹ تک کا سفر کریں گے اور Dergaon میں لچِت بار پھوکن پولیس اکیڈمی میں رات گزاریں گے۔ جناب شاہ کل صبح ایک جدید ترین پولیس اکیڈمی کا افتتاح کریں گے۔ جناب شاہ دن میں 2 بجے Aizawl میں آسام رائفلز اسٹیبلشمنٹس کو Zokhawsang میں منتقل کرنے کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ بعد میں وہ رات میں قیام کے لیے گوہاٹی واپس آجائیں گے۔

اتوار کے روز وزیر داخلہ Kokrajhar ضلعے کے ڈوٹما میں All Bodo Students Union کی 57 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ جناب شاہ دن میں گوہاٹی میں نئی دلّی واپس آنے سے پہلے خطّے کے وزراء اعلیٰ کے ہمراہ  شمالی مشرقی ریاستوں کے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں