مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں مرکزی جانچ بیورو CBI کے تیار کردہ Bharatpol پورٹل کا آغاز کریں گے۔ اِس کے تحت ریڈ کارنر نوٹس اور انٹرپول کے دیگر نوٹسوں سمیت انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی امداد کے لیے سبھی درخواستوں کے عمل کو مربوط کیا جا سکے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے کہا کہ CBI کے Bharatpol پورٹل کا آغاز ہونے کے تناظر میں آج کا دن ایک تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس سے سبھی کے لیے محفوظ بھارت بنانے کے مودی سرکار کے نظریے کی تکمیل کے سلسلے میں بھارتی جانچ ایجنسیوں کو عالمی سطح پر اپنی رسائی میں وسعت حاصل ہو سکے گی۔ اِدھر امور داخلہ کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار نے ملک کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مستحکم بنانے کے لیے کئے اہم اقدامات کیے ہیں۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C Suparna
بھارت پول پورٹل سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بین الاقوامی پولیس امداد تک تیزی کے ساتھ رسائی کیلئے بروقت جانکاری دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔ سائبر جرائم، مالی جرائم، لوگوں کو آن لائن وسیلے سے انتہا پسندی کے راستے پر ڈالنے، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور لوگوں کی غیر قانونی خریدو فروخت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جانچ میں سہولت ہو سکے گی۔ CBI نے بھارت پول پورٹل تیار کرکے سبھی متعلقہ اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کا کام کیا ہے۔ اِس سے مختلف ملکوں میں جرائم کی روکتھام میں بھارت کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
دلی سے سپرنا سائیکیا کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں شمیم عرفان
جناب امت شاہ CBI کے اُن 35 افسروں کو پولیس میڈلس بھی پیش کریں گی جنھیں گرانقدر خدمات کے صلے میں صدرِ جمہوریہ کے پولیس میڈلس سے سرفراز کیا گیا ہے۔ وہ تحقیقات میں عمدہ کارکردگی کیلئے وزیر داخلہ کا میڈل بھی پیش کریں گے۔ اِس تقریب میں کئی ممتاز شخصیات اور مختلف وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شرکت کریں گے، جن میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، DoPT، مرکزی وجیلینس کمیشن اور مرکزی پولیس تنظیمیں شامل ہیں۔x