ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گاندھی نگر میں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گاندھی نگر میں راشٹریہ رکشا یونیورسٹی میں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس کے گولڈن جبلی ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب شاہ جو گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں آج گجرات میں مختلف اہم پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ اِس برس آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی تقریب ہے، جس میں بھارت کی policing کے مستقبل، عالمی نوعیت کے بہترین طریقہ کار اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اِس دو روزہ کانفرنس میں نئے فوجداری قوانین میں فارنسک اور ٹیکنالوجی کے استعمال، نظامِ انصاف میں AI کے استعمال، قدرتی آفت کی صورت میں خطرات کو کم کرنے میں پولیس کے رول اور پولیسنگ میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے مستقبل جیسے معاملات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مرکزی اور ریاستی پولیس فورس کے تقریباً 250 شرکاء، فارنسک ماہرین اور ماہرین تعلیم کے کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

اِس کانفرنس کے موقع پر ایک پولیس سائنس Exhibition کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ صبح میں جناب شاہ گاندھی نگر میں ڈاک ٹکٹوں کی ایک نمائش کا افتتاح کریں گے اور دوپہر میں ہمت نگر میں 800 میٹرک ٹن والے جانوروں کے چارے سے متعلق پلانٹ کا آغاز کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں