ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 4, 2025 10:03 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں جموں و کشمیر کی سیکیورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت  کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں جموں و کشمیر کی سیکیورٹی سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت  کریں گے۔ اس میٹنگ میں دیگر سینئر عہدیداران کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا، داخلہ سکریٹری گووِند موہن اور IB اور RAW جیسی مرکزی ایجنسیوں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

اِس طرح کی جائزہ میٹنگ 19 دسمبر 2024  کو منعقد کی گئی تھی جس میں جناب شاہ نے سبھی سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تال میل کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ اِس دوران کَل جنوبی کشمیر کے کُلگام ضلعے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک ریٹائرڈ فوجی کی موت ہوگئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے کُلگام کے Behibagh علاقے میں ریٹائرڈ فوجی کے ساتھ ساتھ اُن کی اہلیہ اور بیٹی پر بھی حملہ کیا، جس سے وہ اِس حملے میں زخمی ہوگئیں۔ اُن کا علاج چل رہا ہے۔ خبروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں