مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی میں، سکیورٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ بنیادی طور پر سکیورٹی کے اہم معاملات پر مرکوز ہوگی، جس میں جموں و کشمیر کے حالات پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا بھی اِس میٹنگ میں شرکت کریں گے، جس کا مقصد جموں و کشمیر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی کا جائزہ لینا ہے۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری گووِند موہن، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپَن ڈیکا، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دِویدی، مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل سمیت فوج کے سینئر افسران، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور DGP کے علاوہ دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے۔
اس میٹنگ کا انعقاد جناب امت شاہ کی صدارت میں منعقدہ اسی طرح کی اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کے تقریباً 5 ماہ بعد کیا جا رہا ہے۔×