مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ممبئی، چنئی، کولکاتہ، بنگلورو، حیدرآباد، کوچِن اور احمد آباد ہوائی اڈّوں پر ‘Fast Track Immigration – Trusted Traveller Programme’ کا افتتاح کریں گے۔ یہ مسافروں کو عالمی معیار کی اِمیگریشن سہولتیں فراہم کرے گا اور اُن کے بین الاقوامی سفر کو آسان اور محفوظ بنائے گا۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق اس پروگرام کے لیے اندارج کی خاطر ftittp.mha.gov.in پورٹل پر درخواست گزاروں کو اپنی تفصیلات پُر کر کے آن لائن رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگا اور متعلقہ دستاویز اَپلوڈ کرنی ہوں گی۔
اندراج شدہ مسافروں کو e-gate پر اپنی ائرلائن کا بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا، جس کے بعد اُنہیں اپنے پاسپورٹ کو بھی اسکین کرنا ہے۔
آمد اور روانگی دونوں مقامات پر مسافروں کے بائیو میٹرک کی تصدیق e-gates پر کی جائے گی۔ ایک مرتبہ تصدیق مکمل ہونے کے بعد e-gate خود بخود کھل جائے گا اور اِمیگریشن کلیئرینس دے دی جائے گی۔×