ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 29, 2024 2:48 PM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سہ پہر اوڈیشہ کے بھوبنیشور میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل  صاحبان کی کُل ہند کانفرنس کا افتتاح کریں گے

 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج سہ پہر اڈیشہ کے بھونیشور میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرلس اور پولیس کے انسپکٹر جنرلس کی کُل ہند کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ یہ تین روزہ کانفرنس ملک میں سینئر پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی سے متعلق منتظمین کو غور و خوض کرنے اور قومی سیکورٹی سے متعلق مختلف امور پر بحث و مباحثے کیلئے بات چیت کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس بات چیت میں جرائم پر قابو پانے اور امن و قانون کے بندوبست سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں پیشہ وارانہ کارروائیوں کو مشترک کرنے اور تیار کرنے سے سمیت داخلی سیکورٹی کو درپیش چیلنج بھی شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم   نریندر مودی کل سے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔، وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جناب مودی نے کانفرنس میں ہمیشہ ہی گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 کھلے اور غیر رسمی تبادلہ خیال کے ماحول کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اُبھرتے ہوئے نئے نظریات کو شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ کانفرنس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا کے علاوہ متعدد اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس کے ڈائیریکٹر جنرل صاحبان اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہان، انٹلی جینس بیورو اور ایس پی جی اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے بھونیشور پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس میں انسداد دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہا پسندی، ساحلی سیکورٹی، نئے فوجداری قوانین، منشیات اور دیگر سمیت قومی سلامتی کے کلیدی پہلوؤں پر توجہ مرکوز ہوگی۔ سرکردہ خدمات کیلئے پریسڈنٹ پولیس میڈل بھی میٹنگ میں عطا کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں