مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئررہنما امت شاہ آج جھارکھنڈ کے رانچی کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے۔ وہ ریاستی بی جے پی کی توسیع شدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ جھارکھنڈ بی جے پی کے سربراہ بابولال مرانڈی نے کہا ہے کہ جناب شاہ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں NDA کے ساتھ ساتھ پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اس سال کے آخر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔
Site Admin | July 20, 2024 9:52 AM