مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اِس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، مرکزی داخلہ سکریٹری، فوج، پولیس، جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔
جمعہ کو جناب شاہ نے نئی دلی میں وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔