مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج احمد آباد میں Pirana میں کچرے پھینکنے کے مقام پر گجرات کے سب سے بڑے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ پلانٹ 375 کروڑ روپے مالیت کے ساتھ پی پی پی ماڈل پر قائم کیا گیا ہے۔ اِس پلانٹ میں ایک ہزار میٹرک ٹن ٹھوس کچرے سے یومیہ 15 میگاواٹ بجلی تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا احمد آباد کا پہلا پلانٹ ہوگا۔ گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی اِس موقع پر موجود ہوں گے۔