ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آندھرا پردیش کے وِجے واڑہ میں National Disaster Response Force(NDRF) کی 20 ویں یومِ تاسیس تقریبات میں شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آندھرا پردیش کے وِجے واڑہ میں National Disaster Response Force(NDRF) کی 20 ویں یومِ تاسیس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ NDRF، ’آپدا سیوا سدیو سروَتر‘ کے مقصد کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح کی مخصوص سب سے بڑی فورس ہے۔ وزیر داخلہ 220 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Sri Sai

NDRF کے قیام کے، 20 سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ آج آندھرا پردیش کے کرشنا ضلعے میں Konda,pavuluru کے مقام پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈزاسٹر مینجمنٹ NIDM کے جنوبی کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ یہ نیا کیمپس قدرتی آفات سے نمٹنے کا ڈھانچہ تیار کرنے اور آفات کے بندوبست کے لیے ہلاکتوں سے مکمل طور پر بچنے کے موقف کی سمت بھارت کو لے جانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وِژن میں مزید تعلیم، تحقیق اور تربیت فراہم کرے گا۔ وزیر داخلہ وِجے واڑہ میں NDRF کی 10ویں بٹالین کیمپس کا بھی افتتاح کریں گے اور بہار کے Supaul میں نویں بٹالین کے ریجنل ریسپونس سینٹر کا بھی ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے۔

وزیر داخلہ حیدرآباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی NPA میں جدید قسم کے Intergrated Indoor Shooting Range کے لیے بھی ورچوئل وسیلے سے سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں