July 7, 2024 9:56 AM

printer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جو ان دنوں گجرات کے  دو روزہ دورے پر ہیں، آج رتھ یاترا کے موقع پر جگن ناتھ مندر میں Mangala Aarti میں شامل ہوں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جو ان دنوں گجرات کے  دو روزہ دورے پر ہیں، آج رتھ یاترا کے موقع پر جگن ناتھ مندر میں Mangala Aarti میں شامل ہوں گے۔ وزیرموصوف آج احمدآباد میں Naranpura  میں جدید و خصوصی اہمیت کے حامل Slims Hospital اور احمد آباد میں ہی ودیارتھی بھون کا افتتاح کریں گے۔

گجرات میں آج سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بھگوان جگناتھ کی 147 ویں رتھ یاترا کی شروعات ہوئی۔ بھگوان کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں عقیدتمند مندر میں جمع ہیں۔

بھگوان جگن ناتھ کی عالمی شہرت یافتہ سالانہ رتھ یاترا کا آج احمد آباد میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ آغاز ہوا۔

وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے سونے سے بنی جھاڑو لگاکر رتھ کے راستے کی صفائی کی علامتی رسم، Pahind Vidhi انجام دی اور رتھ یاترا کو روانہ کیا۔ رتھ پر بھگوان جگن ناتھ، بال بھدر اور سبھدرا کی مورتیاں رکھی گئیں۔ جس کے بعد  16کلومیٹر طویل یاترا کی شروعات ہوئی۔

یاترا کی شروعات سے پہلے امدادِ باہمی اور داخلی امور کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج صبح احمد آباد کے جمال پور میں واقع جگن ناتھ مندر کی منگلا آرتی میں حصہ لیا۔

یاترا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس مرتبہ 18 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں