ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 4:30 PM

printer

مرکزی وزیر خزانہ نے بہار کے مدھوبنی میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے مستفیدین کو ایک ہزار ایک سو اکیس کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے تقسیم کئے ہیں۔

مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے بہار میں مدھوبنی ضلعے کے Jhanjharpur میں قرضہ پروگرام کے تحت 50 ہزار سے زیادہ مستفیدین کو ایک ہزار 121 کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضے اور منظوری نامے پیش کئے۔ محترمہ سیتارمن نے مختلف مستفیدین کو پی ایم SVANIDHI، پی ایم وِشو کرما، مُدرا، اسٹینڈ اَپ انڈیا اور کسان قرضہ کارڈ اسکیم کے تحت یہ قرضے عطا کئے۔ اِس سے پہلے انہوں نے خواتین کے ’اپنی مدد آپ کرو‘ گروپوں کے اراکین، خاص طور پر Jeevika  دیدیوں کے ساتھ بات چیت کی، جنہوں نے اپنی مختلف زرعی مصنوعات اور دست کاریوں وغیرہ کو نمائش کیلئے رکھا ہے۔

اپنے بہار کے دورے کے اختتام پر محترمہ سیتا رمن کاریگروں، دستکاروں، مدھوبنی پینٹنگ کے فن کاروں اور Saurath میں Mithila Chitrakala Sansthan میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے بھی بات چیت کریں گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں