مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت اختراع اور patents کے شعبے میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ محترمہ سیتا رمن، کیرالہ کے کوٹائم میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، IIIT کے چھٹے جلسہئ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کافی آگے ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ زندگی کو آسان بنانے میں ٹیکنالوجی کا ایک بڑا رول ہے۔ انہوں نے IIIT کوٹائم کے اساتذہ اور طلبا کو تعلیمی تحقیق کے شعبے میں اُن کے کام کیلئے مبارکباد دی۔ انہوں نے IIIT کوٹائم کے نئے تعلیمی بلاک کا بھی افتتاح کیا۔
Site Admin | February 22, 2025 9:44 PM
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت اختراع اور patents کے شعبے میں تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے
