مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ حکومت نے کسان کریڈٹ کارڈ KCC اسکیم کو ماہی گیری، مویشی پروری اور دیگر شعبوں میں توسیع دے کر متنوع بنایا ہے۔ دربھنگہ میں ایک کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق حکومت کی مرکوز توجہ کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوفہ نے کہا کہ مرکزی بجٹ، خواتین مرکوز سے خواتین کی قیادت میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ آنے والے سالوں میں ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں مددگار ہوگا۔ انھوں نے ڈرون دی دی پروجیکٹ کا ذکر بھی کیا جو ذاتی مدد کے گروپوں، SHGs کو تربیت نیز مہارت کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کے دوران محترمہ سیتا رمن نے مختلف اسکیموں کے تحت 49 ہزار سے زیادہ مستفیدین کو تقریباً ایک ہزار 388 کروڑ روپئے مالیت کے قرضے بھی تقسیم کئے۔ اس سے قبل دن میں انھوں نے پٹنہ میں علاقائی دیہی بینکوں کی ایک جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔ اپنے بہار کے دورے کے آخری دن، محترمہ سیتا رمن کَل مدھوبنی ضلع کے جھنجھرپور میں ایک اور کریڈٹ آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کریں گی۔
Site Admin | November 29, 2024 9:37 PM
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ حکومت نے کسان کریڈٹ کارڈ KCC اسکیم کو ماہی گیری، مویشی پروری اور دیگر شعبوں میں توسیع دے کر متنوع بنایا ہے
