June 25, 2024 10:08 PM

printer

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دلّی میں آنے والے عام بجٹ کیلئے 7 ویں ماقبل بجٹ مشاورت کی صدارت کی

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دلّی میں آنے والے عام بجٹ کیلئے تجاویز حاصل کرنے کے مقصد سے تجارت اور خدمات کے شعبے کے نمائندوں کے ساتھ 7 ویں ماقبل بجٹ مشاورت کی صدارت کی۔ بجٹ سے پہلے کی اِس میٹنگ میں خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری، اعلیٰ اقتصادی مشیر وی اننتھا ناگیشورن، خزانہ سکریٹری ٹی وی سومناتھن، اخراجات کے محکمے کے سکریٹری، اقتصادی امور کے محکموں اور تجارت و کامرس کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔

ایک دیگر میٹنگ میں محترمہ سیتا رمن نے روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کے شعبے کے ماہرین سے مشاورت کی۔ اِس سے پہلے محترمہ سیتا رمن نے کل ٹریڈ یونیینوں اور لیبر تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ ماقبل بجٹ میٹنگ کی تھی۔

پچھلے ہفتے وزیرخزانہ نے ماقبل بجٹ میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ سے بات چیت کی تھی۔ محترمہ سیتا رمن نے کسان تنظیموں کے نمائندوں اور زرعی ماہرِ معاشیات سے بھی صلاح مشورہ کیا۔ محترمہ سیتا رمن مالیات اور سرمایے کے شعبے کے ماہرین، صنعتی رہنماؤں اور اداروں نیز سرکردہ اقتصادی ماہرین کے ساتھ بھی اِسی طرح کی میٹنگیں کرچکی ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں