مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج قرض تک رسائی کے ایک پروگرام میں 50 ہزار سے زیادہ مستفیدین کو ایک ہزار 121 روپے سے زیادہ مالیت کے قرضوں کی منظوری لیٹرس اور قرضے تقسیم کیے۔ اِس پروگرام کا انعقاد بہار کے مدھوبنی ضلعے میں واقع جھنجھار پور میں کیا گیا تھا۔ محترمہ سیتا رمن نے پی ایم سواندھی، پی ایم وشو کرما، مُدرا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت قرضے تقسیم کیے۔ ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے سنگ میل کو حاصل کرنے کیلئے خواتین، ترقی کی انجن ثابت ہوں گی۔اس سے قبل وزیر خزانہ نے اپنی مدد آپ گروپوں کے خواتین ممبران، بالخصوص جیویکا دیدی کے ساتھ بات چیت کی، جو زرعی مصنوعات سمیت اپنے پروڈکٹس کی نمائش کر رہی تھیں۔
Site Admin | November 30, 2024 9:44 PM