وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عام بجٹ سے پہلے نئی دلّی میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کے وزراء خزانہ کے ساتھ میٹنگ کر رہی ہیں۔ میٹنگ میں گوا، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور سکّم کے وزراء اعلیٰ اور بہار، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ کے نائب وزراء اعلیٰ اور ریاستی وزراء خزانہ اور دوسرے وزیر شرکت کر رہے ہیں۔ میٹنگ میں وزارت خزانہ میں وزیر مملکت پنکج چودھری، مالی امور کے سکریٹری ٹی وی سومناتھن، اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری اور دوسرے اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
محترمہ سیتا رمن نے کل زرعی اقتصادی ماہرین اور کسانوں کی انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ بجٹ سے پہلے صلاح مشورہ کیا تھا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ نے مالی اور سرمایہ بازار کے ممتاز ماہرین، بڑے صنعت کاروں، انجمنوں اور سرکردہ ماہرین نے اقتصادیات کے ساتھ اِسی طرح کی میٹنگیں کی تھیں۔ x