مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، میکسیکو کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے میکسیکو شہر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اشتراک سے متعلق بھارت- میکسیکو تجارتی اور سرمایہ کاری چوٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں میکسیکو شہر کے اقتصادی ترقی کے وزیر Manola Zabolza Aldama نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بھارت اور میکسیکو کی مشترکہ کوششیں، سیمی کندکٹرز، پرنٹیڈ سرکٹ بورڈس اور دیگر اعلیٰ ترین الیکٹرانکس جیسے کلیدی شعبوں میں تنوع کے ذریعے استحکام کو تقویت فراہم کرسکتی ہیں۔
Site Admin | October 19, 2024 9:46 PM