ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 30, 2024 9:28 PM

printer

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج ایٹہ نگر میں شمال مشرقی خطے کے سات علاقائی دیہی بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج ایٹہ نگر میں شمال مشرقی خطے کے سات علاقائی دیہی بینکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کاروبار کو بہتر کرنے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی خدمات کو بڑھانے اور زراعت اور MSME شعبوں میں شرح ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ محترمہ سیتا رمن نے علاقائی دیہی بینکوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی سرکار کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے تحت قرض دیتے وقت اپنے ضامن بینکوں کے سرگرم تعاون سے صحیح مستفیدین کی شناخت کریں گے۔ انھوں نے بینکوں کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ زمینی سطح پر زرعی قرضے میں اپنے حصے کو بڑھائیں اور خاص طور پر باغبانی اور مرغی پروری، ڈیری اور ماہی گیری جیسے متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کریں۔