ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 20, 2024 9:54 AM | SITHARAMAN PRE BUDGET

printer

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، آج جیسلمیر میں مختلف ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ بجٹ سے پہلے کا صلاح ومشورہ کریں گے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، آج جیسلمیر میں مختلف ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ بجٹ سے پہلے کا صلاح ومشورہ کریں گے۔ مالی سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ یکم فروری 2025 کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن مسلسل آٹھویں مرتبہ بجٹ پیش کریں گی۔

حکومت کے ایک عہدیدار کے مطابق بجٹ سے پہلے کے صلاح ومشورے میں ریاستوں کا ایک اہم رول ہوگا، جس میں اختراع کے فروغ، سرمایہ کاری اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ میٹنگ مالی استحکام کو بہتر کرنے اور پائیدار ترقی سے متعلق ضروری اقدامات پر بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم ہوگی۔ کَل محترمہ سیتارمن، راجستھان کے جیسلمیر میں GSTکاؤنسل کی 55 ویں میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ جیسلمیر کے SP سُدھیر چودھری نے شہر میں دو انتہائی اہم میٹنگوں کے پیش نظر سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بتایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں