مرکزی وزیر خزانہ سیتا رمن نے آج نئی دلّی میں آئندہ مرکزی بجٹ 2025-26 کے سلسلے میں، مالی شعبے اور اثاثہ مارکیٹس کے فریقوں کے ساتھ، بجٹ سے پہلے کے ساتویں دور کے صلاح مشورے کی صدارت کی۔ میٹنگ میں خزانے کے مرکزی سکریٹری، DIPAM کے سکریٹری، اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری اور اعلیٰ اقتصادی مشیر نے شرکت کی۔اِس سے پہلے، محترمہ سیتا رمن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراءِ خارجہ، صنعت کے نمائندوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں، کسانوں کی مختلف ایسوسی ایشنوں اور زراعت سے متعلق سرکردہ ماہرینِ اقتصادیات کے ساتھ، بجٹ سے پہلے کے صلاح مشورے کی میٹنگ کی قیادت کی تھی۔امید ہے کہ مالی سال 2025-26 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں اِس سال یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کی حیثیت سے محترمہ سیتا رمن کا یہ لگاتار آٹھواں بجٹ ہوگا۔
Site Admin | January 2, 2025 9:43 PM