مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے 2030 تک روس کے ساتھ 100 ارب ڈالر تجارت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کنکٹویٹی، مارکیٹ اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے تئیں بھارت کے مصمم عہد کا اعادہ کیا۔ ممبئی میں بھارت-روس کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ اِس وقت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت 66 ارب ڈالر کی ہے جو 100 ارب ڈالر کے نشانے کو حقیقی رنگ دیتی ہے۔ قومی کرنسی میں بہتر تجارتی توازن اور سیٹلمینٹ کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ خصوصی روپیہ-Vostro اکاؤنٹ ایک کارگر طریقہ کار ہے۔ البتہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تجارتی توازن کو یقینی بنانے کیلئے غیرمحصولاتی پابندیوں اور ضابطہ جاتی مزاحمت پر فوری توجہ مرکوز کرنا ناگزیر ہے۔بھارت اور روس کے درمیان مستقبل کے اقتصادی تعاون کی قیادت کرنے والے بہت سے کلیدی شعبوں کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ بین الاقوامی شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور، چنئی-Vladivostok سمندری کوریڈور اور شمالی سمندری روٹ، دونوں ملکوں کے درمیان لاجسٹکس نیٹ ورک کو توسیع دینے کیلئے اہم ہیں۔
Site Admin | November 11, 2024 9:10 PM