ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 9:42 PM

printer

مرکزی وزیر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ لوگوں نے کانگریس پارٹی کو مسترد کردیا ہے

مرکزی وزیر اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ لوگوں نے کانگریس پارٹی کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے یہ پیغام دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کا، ریاست کے عوام پر ایک مثبت اثر پڑا ہے۔ جناب کھٹر نے کہا کہ ہریانہ میں یہ ایک ریکارڈ ہے کہ کوئی پارٹی، لگاتار تیسری بار اقتدار میں آئی ہے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارُن سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ BJP، ہریانہ میں تیسری بار حکومت تشکیل دے گی جیسا کہ انتخابات کے رجحانات، اُس کے حق میں آرہے ہیں۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام نے ریاست میں BJP کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں