مرکزی وزیر اور مغربی بنگال BJP کے صدر ڈاکٹر سُکانت مجمدار نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا اور سیاست سے استعفیٰ دینے کا، TMC ممبر پارلیمنٹ جواہر سرکار کا فیصلہ، صاف اشارہ ہے کہ جو لوگ بنگال کی پرواہ کرتے ہیں، وہ ممتا بنرجی کی ناکام قیادت کو حمایت نہیں دینا چاہتے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال کے عوام، وزیراعلیٰ پر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں جو ریاست کے مستقبل کو اندھیرے میں دھکیل رہی ہیں۔
اس سے پہلے دن میں جناب جواہر سرکار نے اپنے عہدے اور سیاست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انھوں نے استعفے کا اپنا خط، پارٹی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھیجا تھا۔
جناب سرکار نے، اپنے کھلے خط میں پارلیمنٹ کیلئے خدمات انجام دینے کا موقع دینے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال پر غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔
Site Admin | September 8, 2024 9:38 PM