September 14, 2024 5:03 PM

printer

مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ ہندی نے ملک کو متحد کرنے میں ایک ایسا رول ادا کیا ہے، جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

آج پورے ملک میں ہندی دوس منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہندی دوس کے موقع پر ملک کے سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے ہندی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے اپنے ایک ویڈیو کو مشترک کیا۔

اس دوران ایک ویڈیو پیغام میں وزیرداخلہ امت شاہ نے اس سال کے ہندی دوس کی اہمیت پرزوردیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ 1949 میں 14ستمبر کو بھارت کی آئین ساز اسمبلی نے ہندی کو ایک سرکاری زبان کی حیثیت سے تسلیم کیا تھا۔ جناب شاہ نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ ہندی دوس اپنے 75 سال مکمل کررہا ہے اور اس سنگ میل کو سرکاری زبان کے طور پر ہندی کی ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منایا جارہا ہے۔ جناب شاہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سبھی بھارتی زبانیں ملک کے لئے فخر اور ورثے کا ایک ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان زبانوں کو مالامال کئے بغیر ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہر زبان نے ہندی کو مضبوطی دی ہے اور ہندی نے چاہے گجراتی، مراٹھی یا تیلگو زبان ہو، ہر زبان کو مضبوطی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زبان کا محکمہ آئندہ دنوں میں آٹھویں شیڈول میں درج سبھی زبانوں کا ہندی سے ترجمہ کئے جانے کے ایک پورٹل کا آغاز کرے گا۔ اس پہل کے تحت مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مراسلوں اور تقاریر کا بہت ہی کم عرصے میں ترجمہ کیا جائے گا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں