ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 21, 2024 9:45 PM

printer

مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے، دودھ کا پاؤڈر، ذرا بھی در آمد نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہ در آمد کرے گی

آنے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی آمد سے پہلے بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے شرد پوار اور اُدھوٹھاکرے کی سخت تنقید کی ہے۔ اپوزیشن کی نکتہ چینی کرتے ہوئے جناب شاہ نے دعویٰ کیا کہ شرد پوار نے بدعنوانی کو منظم شکل دے دی ہے۔ پونے میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کے جنرل کنوینشن کے اختتامی اجلاس میں جناب شاہ نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ BJP کی قیادت والا عظیم اتحاد مہاراشٹر کے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اب تک کی سب سے بڑی جیت حاصل کرے گا اور حکومت تشکیل دے گا۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف BJP کی جیت کیلئے متحد ہوکر کام کریں بلکہ مہایوتی سرکار کی تشکیل کیلئے شیوسینا اور NCP اتحادیوں کیلئے بھی کام کریں۔مراٹھا ریزرویشن معاملے پر جناب شاہ نے کہا کہ یہ BJP سرکار ہی ہے جس نے 2014 اور 2019 کے درمیان اپنی حکومت کے دوران مراٹھا برادری کو ریزرویشن دیا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر مہاوکاش سرکار دوبارہ برسراقتدار آگئی تو وہ ریزرویشن کو دوبارہ ختم کردے گی۔ جناب شاہ نے اِس بات کی وضاحت کی کہ نریندر مودی سرکار نے گذشتہ 10 برس میں ایک گرام بھی دودھ پاؤڈر درآمد نہیں کیا ہے اور انھوں نے یقین دلایا کہ آئندہ پانچ برس میں دودھ کا پاؤڈر دوبارہ درآمد نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے BJP کی قیادت والی NDA سرکار پر دودھ کا پاؤڈر درآمد کرنے کا الزام لگانے پر شرد پوار کی بھی نکتہ چینی کی۔
جناب شاہ نے کہا کہ UPA سرکار نے دودھ کا پاؤڈر درآمد کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور شرد پوار اُس وقت زراعت کے وزیر تھے۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ انتخابات جیتنے کیلئے اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے جانے والے جھوٹ کے مغالطے میں نہ آئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں