امداد باہمی محکمے کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ ہر کسی کو اُن کی صلاحیتوں کے حساب سے کام فراہم کرنا اور اُنھیں ملک کی ترقی کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے ہر کنبے کو خوشحال بنانا صرف امدادِ باہمی تحریک کے ذریعے ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادِ باہمی شعبے نے گذشتہ تین برس میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ ایسا اسلئے ممکن ہوپایا ہے کیونکہ حکومت نے امدادِ باہمی تحریک پر خصوصی توجہ دی ہے۔
آج دوپہر پُنے میں جنتا سہکاری بینک کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت کے امدادِ باہمی شعبے کو منافع بخش بنایا ہے۔ انھوں نے یہ اطلاع بھی دی کہ سینٹرل رجسٹر کوآپریٹیو سوسائٹی کا پہلا علاقائی دفتر پُنے میں کھولا جائے گا۔
جناب شاہ نے کہا کہ اِسی طرح ایک مربوط تنظیم بھی قائم کی گئی ہے جو ملک بھر کے کوآپریٹیو بینکوں کو مالی مشکلات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی۔
جناب شاہ نے کہا کہ مسلسل ترقی کیلئے امدادِ باہمی محکموں کی جانب سے نئی ٹیکنالوجیوں کو اختیار کرنا لازمی ہے۔اِس سے قبل وزیر موصوف نے پُنے میں وزارت داخلہ کی مغربی زونل کونسل کی 27ویں میٹنگ کی صدارت کی۔
Site Admin | February 22, 2025 9:52 PM
مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے امدادِ باہمی سے متعلق تحریک کو خصوصی اہمیت دی ہے
