ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:15 PM

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یہ کہتے ہوئے جرائم سے نمٹنے کی خاطر ایک تکنیکی اور قانونی طریقہئ کار پر زور دیا ہے کہ عصرِ حاضر میں صرف قانون وضع کرنا کافی نہیں ہے۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے یہ کہتے ہوئے جرائم سے نمٹنے کی خاطر ایک تکنیکی اور قانونی طریقہئ کار پر زور دیا ہے کہ عصرِ حاضر میں صرف قانون وضع کرنا کافی نہیں ہے۔ مرکزی جانچ بیورو- سی بی آئی کے 62 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر نئی دہلی میں 21واں ڈی پی کوہلی یادگاری لیکچر دیتے ہوئے وزیرِ موصوف نے یہ بات کہی۔ جناب ویشنو نے کہا کہ تیزی کے ساتھ ہوتی ہوئی تکنیکی، اقتصادی اور سماجی ترقی کے سبب تحقیقات کا روایتی طریقہ بدل گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خاص طور سے مصنوعی ذہانت کے سبب درپیش عہدِ حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سی بی آئی کو اسٹارٹ اپس، صنعت اور ماہرین تعلیم کے ساتھ زیادہ اشتراک پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے تکنیکی حل فراہم کرنے کے لیے ملک کے ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور تحقیق کاروں کی طاقت کو بروئے کار لانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔

جناب ویشنو نے جدید سائبر فارینسک لیبس کے قیام کے لیے CBI پر مختلف اداروں اور وزارتوں کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں