مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ کم اور متوسط آمدنی والے گروپوں پر توجہ مرکوز کرنے سے معیشت کو تیز رفتار ترقی کرنے میں مدد ملی ہے۔ اطلاعات و نشریات اور ریلویز کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں MSMEs اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ کم اور متوسط آمدنی والے گروپوں پر توجہ مرکوز کرنے سے تمام شعبوں کی ہمہ جہت ترقی میں مدد ملی ہے۔ اس طرح تیز رفتار اقتصادی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آج بینگلورو میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکس میں کٹوتی سے متوسط طبقے کو کافی فائدہ ہوا ہے اور MSMEs کو بہتر قرض فراہم ہو رہا ہے۔ ضابطوں کو آسان بنایا جا رہا ہے، جبکہ کسانوں کو اُن کی فصلوں کیلئے 3 گنا زیادہ کم از کم امدادی قیمت MSP مل رہی ہے۔
بنیادی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ UPA کے دورِ حکومت میں سرمایہ کاری محض ڈھائی لاکھ کروڑ روپے تھی، جو آج بڑھ کر 15 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ قرضے کا تناسب مجموعی گھریلو پیداوار GDP کا 56 فیصد اور مالی خسارہ محض چار اعشاریہ چار فیصد ہے، جبکہ مہنگائی بھی کنٹرول میں ہے۔
Site Admin | February 15, 2025 9:44 PM
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ کم اور متوسط آمدنی والے گروپوں پر توجہ مرکوز کرنے سے معیشت کو تیز رفتار ترقی کرنے میں مدد ملی ہے
