July 3, 2024 2:31 PM

printer

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے مصنوعی ذہانت سے متعلق گلوبل انڈیا سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا

الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو استعمال کرنے کے بھارت کے طریقہ کار کا مقصد ٹکنالوجی کو جمہوری طرز پر  بروئے کار لانا ہے۔ آج نئی دلی میں گلوبل انڈیا AI سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب ویشنو نے اِس بات پر زور دیا کہ ٹکنالوجی تک ہر کسی کی رسائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی مصنوعی ذہانت سے متعلق انڈیا مشن کا آغاز کرے گی، جس کی لاگت 10 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر نے اِس بات سے بھی مطلع کیا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق اختراعی مرکز قائم کیا جائے گا، جو اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سیٹس حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اِس سے تحقیق کاروں اور اسٹارٹ اپس کی کوششوں کو اور زیادہ تقویت ملے گی۔جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت کی نگرانی سے متعلق قانون لانے پر بھی کام کررہی ہے، جو امکانی خطرات سے تحفظ فراہم کرے گا اور اُن سے نمٹنے میں مدد کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں