August 22, 2024 2:45 PM

printer

مرکزی وزیرِ داخلہ نے تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے تریپورہ کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر مانِک ساہا سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب شاہ نے کہا کہ مرکز کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ، آفات سے نمٹنے والی قومی فورس کی ٹیمیں بھیج رہا ہے تاکہ بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں مدد کی جاسکے۔ جناب شاہ نے مرکز کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار بحران کی اِس گھڑی میں تریپورہ کے عوام کے ساتھ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں