امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئے قائم کردہ دس ہزار سے زیادہ کثیر مقصدی بنیادی زرعی کوآپریٹیو سوسائٹیز، ڈیری اور ماہی پروری سے متعلق امدادِ باہمی کے اداروں کو ملک کے نام وقف کیا۔ جناب شاہ نے نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران نئی تشکیل کردہ کوآپریٹیو سوساٹئیز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، RuPay کسان کریڈٹ کارڈس اور مائیکرو ATMs تقسیم کئے۔ ان مالیاتی وسائل کو پنچایتوں میں قرض خدمات تک آسان رسائی فراہم کرنے اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت امدادِ باہمی کے اداروں کو فروغ دے کر دیہی معیشت کو نئی توانانئی فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے پانچ سال کے دوران ہدف سے کافی پہلے دو لاکھ بنیادی زرعی قرض سوسائٹیز (PACS) قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اِن اقدامات کے ذریعے کسانوں کی فصلوں کی رسائی عالمی بازار تک آسانی سے ہوسکے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے PACS کو کثیر جہتی بنایا ہے اور اسے اسٹوریج، گیس اور کھاد کی تقسیم کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ جب بنیادی ڈھانچے کو ملک میں اولیت نہیں دی جارہی تھی، تب سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی نے Swarnim Chaturbhuj Marg کا آغاز کیا تھا۔x